ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور:سیاحت ، ماہی گیر ی کو نظر انداز نہ کرے : وزیر ماہی گیر پرمود مدھواراج

مرڈیشور:سیاحت ، ماہی گیر ی کو نظر انداز نہ کرے : وزیر ماہی گیر پرمود مدھواراج

Fri, 18 Nov 2016 20:23:48    S.O. News Service

بھٹکل:18/نومبر (ایس او نیوز) سمندر کے ساحل پر سیاحت اور ماہی گیری دونوں ساتھ ساتھ چلنا چاہئے، سیاحت کے نام پر ساحل پر انحصار ماہی گیروں کو نظرانداز نہیں کئےجانے کا ریاستی وزیر برائے ماہی گیر پرمود مدھواراج نے خیال ظاہر کیا۔

جمعہ کی شام مرڈیشور میں ماہی گیر وں کی طرف سے تہنیت قبول کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں سیاحت کو فروغ دینا لازمی ہے، لیکن سیاحت کی وجہ سے ماہی گیری ختم نہ ہو، اسی طرح بغیر کسی وجہ کے سیاحت کی مخالفت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر یہاں سیاحت فروغ پاتی ہے تو آئندہ دنوں میں ماہی گیروں کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سے پرمود مدھوراج نے ماہی گیر وزارت کا عہدہ سنبھالا ہے ماہی گیری کی طرف خاص توجہ دے رہےہیں،موصوف وزیر بھٹکل ماہی گیر بندرگاہ کے لئے 3 کروڑ  روپئے کی منظوری دینے سے مقامی ماہی گیروں کو کافی اطمینان ہواہے، آئندہ دنوں میں بھی وہ ہمارے ساتھ تعاون کرنے کا ہمیں مکمل اعتماد ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ اترکنڑا ضلع ماہی گیر فیڈریشن کے صدر گنپتی مانگرے ، ناڈدونی سنگھ کے سدانند ہری کانت، مقامی ماہی گیر لیڈر رام چندر ہری کانت، گوند ہری کانت، گنپتی ہری کانت، جٹگا موگیر، کرشنا ہری کانت، شمبھو نارائن کھاروی و غیرہ موجود تھے۔ منجوموگیر نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے تو راجیش ہری کانت نے شکریہ اداکیا۔


Share: